حیدرآباد،21/جون (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) ایک9 سال کی بچی کے ساتھ ریپ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ بچی کے ساتھ مبینہ طور پر اس کے پڑوسی نے رامناتھاپور میں ایک زیر تعمیر جگہ پر جمعرات کو ریپ کیا۔ذرائع کے مطابق اپل پولیس اسٹیشن کے سرکل انسپکٹر نے بتایاکہ ہمیں متاثرہ بچی کے والدین سے شکایت ملی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ رامناتھاپور میں گزشتہ 4 ماہ سے رہ رہے ہیں اور ایک زیر تعمیر علاقے میں کام کرتے ہیں۔جمعرات کو چوتھی کلاس میں پڑھنے والی ان کی 9 سال کی بچی گھر کے باہر تھی اسی وقت ان کے پڑوسی لکشمن زبردستی اس زیر تعمیر جگہ پر لے گیا اور اس کا ریپ کیا۔اس واقعہ کے بعد متاثرہ بچی کی ماں نے اس کے کپڑے پر خون کے نشانات دیکھے۔جب ماں نے بچی سے اس بارے میں پوچھا تو اس نے پورا معاملہ بتایا۔ متاثرہ لڑکی کو میڈیکل سینٹر میں شفٹ کیا گیا ہے جس سے اس کا علاج اور جانچ کی جا سکے۔پولیس نے ملزم کو پکڑنے کے لئے ٹیم بنائی ہے۔دفعہ 376 اور پاکسو ایکٹ کی دفعہ 5 اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔